اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر لیا گیا

سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ: 13 پاکستانی گواہ بھارتی عدالت میں طلب

سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ: 13 پاکستانی گواہ بھارتی عدالت میں طلب

نئی دہلی: سمجھوتہ ایکسپریس دھماکا کیس میں بھارتی این آئی اے عدالت نے 13پاکستانی گواہوں کو شہادتیں قلمبند کرانے کے لئے 4جولائی کو طلب کر لیا۔ عدالت ہریانہ کے شہر پنچکولا میں 10سال سے مقدمے کی سماعت کر رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق این آئی اے کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستانی 13 گواہوں کو عدالتی سمن بھارتی وزارت خارجہ اور اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ذریعے بھجوائے جائیں گے۔ بھارتی ہائی کمیشن یہ سمن پاکستانی وزارت خارجہ کو ارسال کرے گا۔ واضح رہے کہ 18 فروری 2007 کو پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس کی پاکستانی بوگیوں کو پانی پت ہریانہ سے گزرتے ہوئے انتہاپسند ہندو گروپ کے کارندوں نے بم دھماکے کا نشانہ بنایا۔ دھماکے سے ٹرین کی 3 بوگیاں تباہ اور اس میں سوار 100 کے لگ بھگ پاکستانی مسافر شہید ہوئے جن میں سے اکثر بوگیوں کو لگنے والی آگ میں کوئلہ بنے۔

Samjhauta Express blast case, Indian NIA court summons on July 4 to 13 in the written testimonies of witnesses. The trial court is 10 years in Panchkula town in Haryana. The court's summons to 13 witnesses, according to Indian media NIA spokesman also tol