اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

سلامتی کونسل نے پاک چین اقتصادی راہداری کی حمایت کر دی

سلامتی کونسل نے پاک چین اقتصادی راہداری کی حمایت کر دی

نیو یارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قر ارداد میں پاک چین اقتصادی راہ داری کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ بھارت سی پیک کی مخالفت کرتا رہا ہے مگر اب اس منصوبے کو اقوام متحدہ کی حمایت بھی حاصل ہو گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی جس میں ایشیائی ملکوں سے کہا گیا کہ وہ علاقائی اقتصادی تعاون کو مضبوط بنائیں۔ اس سلسلے میں سلامتی کونسل نے شاہراہ ریشم معاشی بیلٹ اور سمندر تک شاہراہ ریشم منصوبے کا بھی تذکرہ کیا اور ان منصوبوں کی حمایت کا اعلان کیا۔قرارداد میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے، کاسا۔ 1000 منصوبے اور چاہ بہار بندرگاہ منصوبے کا بھی خیر مقدم کیا گیا ہے۔