اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چربی پگھلانے کا آسان ترین نسخہ

چربی پگھلانے کا آسان ترین نسخہ

لندن: اگر آپ اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے مشکل کا شکار ہیں اور ورزش کا وقت نہیں ملتا تو اب پریشان ہوناچھوڑ دیں کیونکہ آج ہم آپ کو ایک انتہائی آسان نسخہ بتائیں گے جس پر عمل کرکے آپ چند دنوں میں اپنی اضافی چربی پگھلا لیں گے۔
اجزاء
چار لیموں
تین بڑے چمچ شہد
دو چائے کے چمچ دارچینی
دو سینٹی میٹر ادرک
125گرام تاز ہ سہنجنا(horseradish)
بنانے کا طریقہ
ادرک اور سہنجنا کو اچھی طرح بلینڈر میں پیس لیں، اس میں لیموں کا رس شامل کریں اور تین منٹ تک پھر بلینڈ کریں۔ اب اس میں شہد اور دارچینی ملا کر دوبارہ پیسیں، اس مشروب کو کسی شیشے کے جار میں رکھیں۔ اس مشروب کا ایک چمچ دن میں دوبار کھانے سے قبل تین ہفتے تک استعمال کریں اور کچھ دنوں کے وقفے کے بعد دوبارہ استعمال کریں۔
اوپر بتائے گئے تمام اجزاء نہ صرف وزن کم کرتے ہیں بلکہ ان سے نظر، دماغ اور یاداشت بھی تیز ہو گی۔ سہنجنا کااستعمال اس نسخے میں انتہائی ضروری ہے جس کی وجہ اس میں موجود وٹامن سی، بی 1، بی6، پوٹاشیم، میگنیشیم اور فاسفورس ہے۔ اس کی وجہ سے میٹابولزم بھی تیز ہو جاتا ہے اور تھکاوٹ بھی دور ہوتی ہے۔