اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

کینیڈا میں گوگل ڈوڈل ڈیزائن کا مقابلہ

کینیڈا میں گوگل ڈوڈل ڈیزائن کا مقابلہ

گوگل نے کینیڈا کی 150 ویں سالگرہ کے موقعہ پر سرچ انجن کے لئے بینر کے ڈیزائن کے مقابلہ کا اعلان کیا ہے۔ اس مقابلہ میں کنڈرگارٹن سے گریڈ 12 تک کے طلبا حصہ لے سکتے ہیں ۔ " کینیڈا کا مستقبل میری نظر میں " کے عنوان پر کمپیوٹر کوڈ سمیت کسی بھی میڈیم میں بنائے گئے ڈیزائن جمع کروانے کی آخری تاریخ 2 مئی ہے۔ کامیاب ڈیزائن ایک دن کے لئے گوگل کینیڈا کے ہوم پیج پر آویزاں کی جائے گا۔ جیتنے والے طالب علم کو 10,000 ڈالر کا سکالر شپ اور 13 جون کو جیتنے والے ڈوڈل کی رونمائی کی تقریب میں شرکت کے لئے ہوائی جہاز کا واپسی ٹکٹ اور اس کے سکول کے لئے 10.000 ڈالر کی تیکنیکی گرانٹ انعام میں دی دئے جائیں گے۔