اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

گلوکارہ زبیدہ خانم کی وفات

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم

کراچی: ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر صرف 1 پیسے کم ہوئی البتہ اسی مدت میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 106.50 روپے اور قیمت فروخت 106.70 روپے پر برقرار رہی جبکہ 25 پیسے کی کمی سے یوروکی قیمت خرید 114 روپے سے کم ہو کر 113.75 روپے اورقیمت فروخت 115.50 روپے سے کم ہو کر 115.25 روپے پر آ گئی تاہم 30 پیسے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید 131 روپے سے بڑھ کر 131.30 روپے اور قیمت فروخت 132.50 روپے سے بڑھ کر 132.80 روپے ہوگئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر میں 65 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 2.05 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا