اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

بریگزیٹ بل پر ملکہ برطانیہ نے دستخط کر دیئے

لندن: برطانوی ملکہ الزبتھ نے بریگزیٹ بل پر دستخط کر دیئے، وزیر اعظم تھریسامے علیحدگی کیلئے یورپی یونین سے باضابطہ مذاکرات کریں گی۔ برطانوی ملکہ الزبتھ نے بریگزیٹ بل پر دستخط کر دیئے جس کے ساتھ ہی آرٹیکل 50 برطانوی قانون کا حصہ بن گیا ہے۔ بل کی منظوری کے بعد برطانوی وزیر اعظم تھریسامے یورپی یونین سے علیحدگی کے لئے باضابطہ مذاکرات کا آغاز کریں گی۔ مذاکرات میں یورپی یونین سے علحیدگی اور نئے تعلقات کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔اس سے پہلے برطانوی ایوان بالا میں 118 ووٹوں کے مقابلے میں 274 ووٹوں سے یورپی یونین چھوڑنے کے بل کو بنا ترمیم منظور کیا گیا تھا جبکہ ایوان زیریں میں 122 کے مقابلے میں 494 ارکان نے بریگزٹ مذاکرات شروع کرنے کے لئے وزیر اعظم تھریسا مے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

Queen Elizabeth Gives Brexit Her Royal Assent
loading...