اشاعت کے باوقار 30 سال

کینیڈا: برفانی طوفان اور مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک

ٹورانٹو: مشرقی کینیڈا میں برفانی طوفان سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گیا۔ مختلف حادثات میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مشرقی کینیڈا میں شدید برف باری نے روز مرہ کے معمولات کو مفلوج کر دیا۔ برفباری کی وجہ سے اسکول بند، ٹریفک معطل جبکہ ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ مختلف حادثات میں چھ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ برفباری اور طوفان کی وجہ سے پچپن ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔ مونٹریال میں اکتیس انچ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے۔ کینیڈین محکمہ موسمیات نے مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

Snowstorm weakens after leaving at least 6 dead
loading...