اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

آٹھواں سیارہ دریافت ہوا

تیس گاڑیوں کے ٹکرانے سے سڑک پر زہریلا کیمیائی مادہ بکھر گیا

تیس گاڑیوں کے ٹکرانے سے سڑک پر زہریلا کیمیائی مادہ بکھر گیا

ہائی وے 401 پر 30 گاڑیوں کے ٹکرانے سے سڑک بند ہو گئی ہے۔ ان میں سے اکثر ٹریکٹر ٹریلر تھے جن پر زہریلا مادہ لدا ہوا تھا۔ ٹکر کے نتیجہ میں سڑک پر زہریلا مادہ بکھر گیا۔ کنگسٹن جنرل ہسپتال کے ذرائع کے مطابق منگل کی شام کو جائے حادثہ سے 29 متاثرہ افراد کو ہسپتال لایا گیا جن میں سے ایک چل بسا۔ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق سڑک پر بکھرنے والا کیمیائی مادہ فلورو سیلیسک ایسڈ ہے جو ناک ، گلے اور سانس کی نالی کی سوزش ، کھجلی ، جلد کی سوزش اور سوجن اور آنکھوں میں شدید سوزش کا باعث بن سکتا ہے۔ کانسٹیبل سانڈرا بر کے مطابق علاقے کو لوگوں سے خالی کروا لیا گیا ہے اور تفتیش کی خاطر ہائی وے 401 کو رینالڈز روڈ سے میلوری ٹاؤن روڈ تک دونوں اطراف سے بند کر دیا گیا ہے۔