اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

ٹرین پائلٹ سے بینک کے سی ای او تک

عالمی یوم خواتین کے موقع پر زندگی کے تمام شعبہ حیات کے لئے اردو ماس سوسائٹی کا ایوارڈ، بینک آف بروڈہ چنچل گوڑہ برانچ میں، چیف منیجر کی موجودگی میں بہترین کسٹمر سرویسس کے لئے ایوارڈ دیا گیا۔ 8 مارچ ہندوستان سمیت دنیا بھرمیں خواتین کے دن کے طورپر منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کامقصد خواتین کے حقوق کاحصول، ان کیساتھ امتیازی سلوک کا خاتمہ اور معاشی، معاشرتی اور سیاسی سرگرمیوں میں ان کی موثر شرکت کو یقینی بنانا ہے۔ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ وہ چاہئے گھریلو خواتین ہوں یا ملازمت پیشہ، ان کے بغیر کوئی بھی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ ان خیالات کا اظہار صدر آل انڈیا اردو ماس سوسائٹی فارپیس ڈاکٹر مختاراحمد فردین، رحمانیہ ٹرئینگ ورک اینڈ ٹرئیننگ سنٹرمیں منعقدہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر کر رہے تھے۔ اس موقع پر مسٹر سید امین احمد الیاس سکریٹری فیضان ویمنس ویلفیرسوسائٹی نے رحمانیہ کاتعارف کرواتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد خواتین کو خود مختار بنانا ہے۔ جس کے ت حت رحمانیہ آج 1990 سے ٹرئینگ ورک اینڈ ٹرئینگ سنٹر کے تحت کئی خواتین کو خود اختیاری بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔ اس کے علاوہ بیوٹیشن کئیر اینڈ ٹرئیننگ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اولین مقصد خواتین کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔ تاکہ وہ آنے والے مسائل کا بھرپور مقابلہ کرسکے۔ محترمہ مشرف جہاں اوکیشنل سنٹر نے بتایا کہ یہاں پر تربیت حاصل کرنے والی لڑکیوں نے ہندوستان ہی نہیں بلکہ باہر کے ممالک میں بھی اپنا جوہر دکھایا گیا ہے۔ اور وہ اب خود مختار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص پرانے شہر کی غریب گھرانوں کی لڑکیاں ہرمذہب سے جن کا تعلق ہے۔ یہاں پر بالکل مفت میں تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ یہاں دو بیاچ چل رہے ہیں۔ جہاں کثیر تعداد میں لڑکیاں تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ اس موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے مسٹر مجید الحق سائنس دان نے بتایا کہ گھریلو خواتین کی عملی زندگی میں مشکلات ضرورت ہیں تاہم صلاحیتوں کی بنیاد پر انہیں ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی طورپر خود مختار خواتین میں فیصلہ سازی کی قوت بھی زیادہ ہوتی ہے۔ ریسرچ اسکالر سید حبیب امام قادری نے کہا کہ تعلیم اور ہنر میں مہارت پیدا کرنے سے زندگی میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ اس موقع پر آل انڈیا اردو ماس سوسائٹی فارپیس کی جانب سے سنٹر کے ٹیچر معصودہ بیگم' عطیہ بی اور تبسم کو عمدہ کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا۔