اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

رائل کینیڈین ایر فورس کا ریسکیو ٹیکنیشن فری جمپ میں ہلاک

رائل کینیڈین ایر فورس کا ریسکیو ٹیکنیشن فری جمپ میں ہلاک

ونی پیگ میں رائل کینیڈین ایر فورس کے اڈے پر تعینات ایک ریسکیو ٹیکنیشن بدھ کے روز یارکٹن ( سسکا چیوان ) کے قریب معمول کے تربیتی جمپ کے دوران گر کر ہلاک ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ لیتھ برج ( البرٹا ) سے تعلق رکھنے والا 31 سالہ ماسٹر کارپورل الفریڈ بر 435 ٹرانسپورٹ اینڈ ریسکیو سکویڈرن کے ٹیکنیشز کے ایک چھوٹے سے گروپ کا رکن تھا۔ بدھ کے روز یہ لوگ معمول کی مشقوں میں مصروف تھے۔ بر نے جمپ لگایا مگر اس دوران وہ اپنا پیراشوٹ کھولنے میں کامیاب نہ ہو سکا ، اور زمین پر گر کر ہلاک ہو گیا۔ واقعہ کی زیادہ تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں ۔ تاہم رائل کینیڈین ایر فورس کی ٹیم اس واقعہ کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بَر ونی پیگ میں اپنی منگیتر کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔ جولائی میں ان کی شادی متوقع تھی۔

loading...