اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

لوہے کی سلاخ سے خاتون کے دونوں بازو توڑ دئے

لوہے کی سلاخ سے خاتون کے دونوں بازو توڑ دئے

منگل کی صبح ایک مرد نے ایک خاتون پر لوہے کی ایک سلاخ سے حملہ کر کے اس کے دونوں بازو توڑ دئے۔ واقعات کے مطابق 34 سالہ خاتون اپنے شوہر کو اس کے کام کی جگہ پر چھوڑ کر جنوبی ایڈمانٹن میں کنگ ایڈو رڈ پارک کے قریب اپنے گھر واپس آ رہی تھی جب اس کے آگے جانے والی سلور کلر کی گاڑی سڑک پر رک گئی۔ خاتون نے اس گاڑی سے آگے گزرنے سے پہلے ہارن بجایا۔ اس کار نے خاتون کا پیچھا کیا۔ جب خاتون اپنے گھر کے سامنے گاڑی کھڑی کر کے نکلی اور گھر کی طرف جانے لگی تو پیچھا کرنے والی گاڑی میں سے ایک مرد لوہے کی سلاخ کے ساتھ بھاگ کر آیا اور اس پر حملہ آور ہوا۔ اس نے اس خاتون کے دونوں بازو توڑ دئے۔ خاتون کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کے دونوں مضروب بازوؤں کی سرجری کی گئی۔ حملہ آور شخص کاکیشین بتایا جاتا ہے جس کی عمر تقریباً 30 سال قد 6 فٹ اور جسم درمیانہ ہے۔ اس کے بال بھورے اور آنکھیں نیلی ہیں۔اس نے گرے رنگ کی ٹوپی ، نیلی جینز اور گہرے رنگ کی جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔

loading...