اشاعت کے باوقار 30 سال

مینی ٹوبا میں ہیروں کی دریافت

مینی ٹوبا میں ہیروں کی دریافت

ونی پیگ کے ایک ماہر ارضیات کے مطابق مینی ٹوبا میں پہلی مرتبہ ہیروں کی موجودگی کا پتہ چلا ہے۔ مینی ٹوبا پراسپیکٹرز اینڈ ڈیویلپرز ایسو سی ایشن کی سربراہ روتھ بیزس نے بتایا کہ مینی ٹوبا اور البرٹا کے پراسپیکٹرز کے ایک کنسورشیم نے صوبے کے شمال مشرقی حصے میں ان قیمتی پتھروں کی موجودگی کی نشان دہی کی ہے۔ یہ ہیرے نی لیک کے نواحی علاقے میں پائے گئے ہیں اور ان کی جسامت ایک ملی میٹر سے کچھ کم ہے۔ ماہرین ارضیات کافی عرصہ سے مینی ٹوبا کے اس علاقے میں ہیروں کی موجودگی کا امکان ظاہر کر رہے تھے۔ مینی ٹوبا میں ہیروں کی تلاش کا کام گزشتہ 16 سالوں سے جاری ہے۔ لنکس کنسورشیم ، جس نے یہ ہیرے دریافت کئے ہیں ، کا خیال ہے کہ یہاں کافی مقدار میں ہیرے موجود ہیں۔ اب وہ لاکھوں ڈالر خرچ کر کے اور زیادہ گہرائی تک کھدائی کریں گے۔ اگر ہیروں کی موجودگی ثابت ہو گئی تو پھر یہاں کان کنی شروع ہو جائے گی۔

loading...