اشاعت کے باوقار 30 سال

پشاور زلمی جیت گئی تو برہنہ رقص کروں گی

پشاور زلمی جیت گئی تو برہنہ رقص کروں گی

ممبئی: بوم بوم شاہد آفریدی کے مداح تو پوری دنیا میں موجود ہیں لیکن ان کی ایک بڑی مداح بھارتی ماڈل عرشی خان نے ایک بار پھر شہرت پانے کے لئے اعلان کیا ہے کہ اگر پی ایس ایل فائنل میچ میں پشاور زلمی جیت گئی تو وہ برہنہ رقص کریں گی، فائنل میں بد قسمتی سے شاہد آفریدی تو نہیں کھیل سکیں گے لیکن ان کے مداح پشاور زلمی کی جیت کے لئے پر جوش ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ماڈل عرشی خان نے اس بات کا اعلان پہلے ہی کر دیا تھا کہ وہ پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو میں شاہد آفریدی کی ٹیم پشاور زلمی کو سپورٹ کرتی ہیں اور اگر یہ ٹیم فائنل جیت گئی تو وہ ایک لاکھ روپے عطیہ بھی کریں گی۔ عرشی خان نے پی ایس ایل کے شروع ہوتے ہی شاہد آفریدی کی تصاویر بھی اپنے جسم کے نازک اعضاء پر پینٹ کروا لی تھیں ۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی عرشی خان نے گزشتہ سال اپنے برہنہ جسم پر پاکستانی جھنڈا رنگوا کر فوٹو شوٹ کروایا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے شاہد آفریدی کو باعزت ریٹائرمنٹ کا موقع نہ دینے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے پی سی بی کو انگلی بھی دکھا دی تھی اور پاکستانی سفارت خانے کے سامنے برہنہ ہو کر دھرنا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔

loading...