اشاعت کے باوقار 30 سال

نامور خاتون ریسلر نیکول بیس چل بسیں

نامور خاتون ریسلر نیکول بیس چل بسیں

نیویارک: رنگ میں مخالفین کو پچھاڑنے والی نامور ریسلر نیکول بیس حرکت قلب بند ہو جانے سے 52 سال کی عمر میں چل بسیں۔امریکی باڈی بلڈر، اداکارہ، اور پیشہ ور نامور ریسلر نیکول بیس گزشتہ کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج تھیں جو حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث 52 سال کی عمر میں چل بسیں۔ 6 فٹ اور 2 انچ قد اور 230 پاؤنڈ وزنی نیکول نے 1998 میں باقاعدہ طور پر ریسلنگ میں انٹری دی اور خوب نام کمایا لیکن نیکول اپنے قد و قامت کی وجہ سے ہمیشہ سے ہی تنازع کا شکار رہیں۔ نکول بیس کی خاص بات یہ تھی کہ وہ اپنے قد و قامت کی وجہ سے رنگ میں اترنے والی مخالف ریسلر پر اپنی دھاک بٹھائے رکھتی اور مقابلے کے دوران کمزور پا کر حریف خود ہی مقابلے سے دستبردار ہونے میں ہی عافیت سمجھتی۔