اشاعت کے باوقار 30 سال

فوجی عدالتوں کو دوبارہ قائم ہونا چاہیے

فوجی عدالتوں کو دوبارہ قائم ہونا چاہیے

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں کو دوبارہ قائم ہونا چاہیے کیونکہ ان عدالتوں سے دہشت گردوں کی سزائے موت پر فوری عمل ہوا۔ لاہور میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بتایا کہ سانحہ مال روڈ میں دہشت گردی کرنے والوں کو گرفتار کر لیا ہے، خودکش بمبار کا تعلق افغانستان سے تھا جب کہ اسے لانے والے کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ مال روڈ میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری اہم کامیابی ہے، دہشت گردوں کا گروہ افغانستان میں سے ہے وہ وہیں سے بیٹھ کر منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان سے دہشت گرد آ رہے ہیں اور وہاں سے دہشت گردی کا ہونا بہت سنجیدہ معاملہ ہے، وزیر اعظم افغان حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے میں پنجاب حکومت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، اگر صوبے میں سپر گرینڈ آپریشن کی ضرورت ہوئی تو کون انکار کرے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کو دوبارہ قائم ہونا چاہیے جس سے دہشت گردوں کی سزائے موت پر فوری عمل ہوا، دہشت گردی پوری قوم کا مشترکہ مسئلہ ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی اور دہشت گرد پاکستانی قوم کو شکست نہیں دے سکتے۔