اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

فرانس میں شہنشاہیت کا خاتمہ

ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطے کا طریقہ کار تبدیل

ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطے کا طریقہ کار تبدیل

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کے لئے وائٹ ہاؤس کے نجی عملے اور مشیروں کے لئے رابطے کے طریقہ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے ’’306 مسٹر پریذیڈنٹ ‘‘ کے عنوان سے نیا کوڈ جاری کر دیا ہے۔ یہ بات صدر کے سینئر مشیر سٹیفن کے بینن نے جاری ایک بیان میں کہی ہے سٹیفن کے بینن نے رابطے کے طریقہ کار میں تبدیلی کے عنوان سے جاری پریس ریلیز میں کہا ہے کہ صدر نے وائٹ ہاؤس کے ذریعے ہونے والے رابطوں کی معلومات کے حوالے سے اس کے انداز میں تمام عملے کے لئے تبدیلی کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت فوری طور پر صدر کے ساتھ عملے کا کوئی بھی رکن بات چیت کا آغاز 306 کے ساتھ کرے گا اور بات چیت کے لئے معیاری کوڈ ’’306 مسٹر پریذیڈنٹ ‘‘ ہیں اس کا اطلاق ہر سطح کے عملے پر ہو گا اور کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں شاہد انتہائی احتیاط سے کام لینا ہو گا ان کا بیان ایسے وقت سامنے آیا جب وائٹ ہاؤس میں انٹیلی جنس معلومات کے افشاں ہونے کے پیش نظر صدر کے مشیر مستعفی ہو گئے تھے سٹیفن کے بینن کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد اندرونی تنازعہ اور ابہام کو ختم کرنا ہے۔