اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

واکس ویگن کی ابتدا

ہندوستان کی وکٹ آسٹریلیا کے لئے آسان نہیں ہو گی

ہندوستان کی وکٹ آسٹریلیا کے لئے آسان نہیں ہو گی

نئی دہلی: ہندوستانی اسپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں اگر آسٹریلیا نے اچھا کھیلا تو ہندوستان 0۔3 سے سیریز اپنے نام کر لے گا۔ ایک انٹرویو میں ہربھجن سنگھ نے کہا کہ 'آسٹریلیا نے اگر اچھا کھیلا تو ہندوستان 0۔3 سے جیتے گا ورنہ کامیابی 0۔4 سے ہو گی'۔ ان کا کہنا تھا کہ 'میرا نہیں خیال کہ ہندوستان کی وکٹ ان کے لیے آسان ہو گی اور اگر گیند شروع سے اسپن ہوئی تو وہ زیادہ سنبھل نہیں پائیں گے'۔ ہربھجن نے مہمان ٹیم کی بیٹنگ کو ماضی کے مقابلے میں کمزور قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'میتھیو ہیڈن، گلرسٹ، پونٹنگ، ڈیمین مارٹن اور مائیکل کلارک سمیت تمام بڑے بلے باز تھے'۔ انھوں نے کہا کہ 'میرے خیال سے موجودہ ٹیم میں ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کے علاوہ شاید ہی کوئی اور بلے باز جس طرح آسٹریلیا میں کھیلتا ہے ویسے ہی ہندوستان میں کھیلنے کے قابل ہو اور یہ سیریز ان کے لیے مشکل ہو گی'۔ آسٹریلیا کی باؤلنگ کو بھی ہندوستان کی وکٹ کے لیے غیر معیاری قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'میرا نہیں خیال کہ ان میں کوئی معیار ہے کیونکہ یہاں پر باؤلنگ کرنا اور وہاں (آسٹریلیا) باؤلنگ کرنا مختلف ہے'۔