اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا

کراچی: عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔ جمعہ کے روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں 4 ڈالر کے ریکارڈ اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 1241 ڈالر ہو گئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 50 ہزار 600 روپے سے بڑھ کر 50 ہزار 700 روپے پر جا پہنچی اسی طرح 86 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 43 ہزار 457 روپے ہو گئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 760 روپے پر برقرار رہی۔