اشاعت کے باوقار 30 سال

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان

کراچی: انٹربینک مارکیٹ اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان دیکھا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 104.82 روپے سے کم ہو کر 104.80 روپے اور قیمت فروخت 104.87 روپے سے کم ہو کر 104.85 روپے پر آ گئی اسی طرح 10 پیسے کی نمایاں کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 107.10 روپے سے گھٹ کر 107 روپے اور قیمت فروخت 107.30 روپے سے گھٹ کر 107.20 روپے ہو گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 15 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت فروخت 115.10 روپے سے بڑھ کر 115.25 روپے پر جا پہنچی جبکہ 75 پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 133.50 روپے سے کم ہو کر 132.75 روپے اور قیمت فروخت 135 روپے سے کم ہو کر 134.25 روپے ہو گئی۔