اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

آٹھواں سیارہ دریافت ہوا

رینجرز اہلکاروں سے مقابلے میں ہلاک دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی

رینجرز اہلکاروں سے مقابلے میں ہلاک دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی

کراچی: رینجرز اہلکاروں کے ساتھ مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کو شناخت کر لیا گیا ہے۔ ہلاک دہشت گردوں میں کالعدم لشکر جھنگوی کا امیر ملک تصدیق حسین بھی شامل ہے، جو ڈینیئل پرل قتل میں مطلوب تھا۔ ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں، کراچی میں رینجرز سے مقابلے میں مارے گئے پانچ دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی، دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے تھا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں میں کالعدم لشکر جھنگوی کراچی کا امیر ملک تصدق اور کالعدم جماعت الاحرار کا امیر بھی شامل تھا۔ رینجرز کے مطابق گزشتہ رات رینجرز مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں میں شیراز احمد کا تعلق کالعدم داعش اور لشکر جھنگوی سے تھا، شیراز احمد آئی ای ڈیز بنانے اور بارودی سرنگیں لگانے کا ماہر تھا۔ترجمان کے مطابق دہشت گرد شیراز عرف سجاد، نوشاد خان کا قریبی ساتھی تھا اور اس کا تعلق کالعدم جماعت الاحرار اور لشکر جھنگوی سے تھا۔ ملک تصدق غیر ملکی صحافی ڈینئل پرل کے قتل میں ملوث تھا۔ رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عزیز اللہ کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا، عزیز اللہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر بیت اللہ محسود کا قریبی ساتھی تھا۔ ہلاک دہشت گرد فوجی قافلوں پر حملوں اور تشدد کر کے مارنے میں ملوث تھا۔