اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

واکس ویگن کی ابتدا

آرمی چیف کی سیہون دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

آرمی چیف کی سیہون دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

سیہون شریف: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیہون دھماکے میں زخمی ہونے وا لے افراد کی نوابشاہ کے پیپلز ہسپتال میں عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کے رو سہون میں دربار لال شہباز قلندر پر ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کی نواب شاہ کے پیپلز ہسپتال میں عیادت کی ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔ آرمی چیف نے وہاں پر وزیر اعظم محمد نواز شریف سے بھی ملاقات کی اور سکیورٹی کے ہوالے سے سہون میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شر کت کی جہاں پر وزیر اعظم نے پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک آرمی کی کوششوں کو سراہا۔