اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

ایدھی فاؤنڈیشن کی مشکلات میں اضافہ

ایدھی فاؤنڈیشن کی مشکلات میں اضافہ

کراچی: حکومت نے ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت چین سے منگوائی گئی 30 ایمبولینسز پر ٹیکس کا تقاضا کیا ہے۔ ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کی مشکلات میں آئے روز اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے اور حکومت نے بھی سماجی رہنما کی وفات کے بعد سے ان کے فلاحی ادارے سے آنکھیں پھیر لی ہیں۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ملک کے دیہی اور دور دراز کے علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور گزشتہ چند ہی ماہ میں شاہ نورانی اور سانحہ گڈانی میں ایمبولینسز کی شدید کمی محسوس کی گئی جس کے بعد نئی ایمبولینسز درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اب چین سے 30 نئی ایمبولینسز منگوائی گئیں ہیں تاہم حکومت نے عبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد پہلی بار نئی ایمبولینسز پر ٹیکس کا تقاضا کر دیا ہے۔واضح رہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں کا اعتراف ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کیا جاتا ہے اور ملک میں فری ایمبولینس سروس بھی ایدھی فاؤنڈیشن نے ہی متعارف کرائی تھی۔