اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جاپان کی سرکاری کرنسی ین

آسٹریلیا کا عالمی کانفرنس میں شرکت سے انکار

آسٹریلیا کا عالمی کانفرنس میں شرکت سے انکار

نیویارک: آسٹریلیا نے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اس کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے، جس میں جوہری ہتھیاروں کی پابندی عائد کرنے کے حوالے سے مذاکرات کا انعقاد کیا جانا ہے۔ یہ کانفرنس 27 مارچ کو امریکی شہر نیویارک میں منعقد کی جا رہی ہے۔ آسٹریلوی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق جوہری ہتھیاروں پر پابندی عائد کرنے کی مجوزہ ڈیل سے مطلوبہ نتائج کا حصول ممکن نہیں ہے۔ گزشتہ برس ایک سو تئیس ممالک نے اس کانفرنس کے انعقاد کی حمایت کی تھی۔ تاہم آسٹریلیا ان اڑتیس ممالک میں شامل ہے، جنھوں نے اس حوالے سے مخالفت کی تھی۔