اشاعت کے باوقار 30 سال

ویسٹ جیٹ کے پائلٹ کے لئے داد و تحسین

ویسٹ جیٹ کے پائلٹ کے لئے داد و تحسین

آج کل ویسٹ جیٹ کے ایک پائلٹ کو داد و تحسین سے نوازا جا رہا ہے۔ جس نے پریشان مسافروں کی بھوک مٹانے کا سامان کیا۔ تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ ایر کینیڈا کا ایک طیارہ مسافروں کو سینٹ جان لے جا رہا تھا سینٹ جان میں موسم خراب ہونے کی وجہ سے طیارے کا رخ فریڈرکٹن کی طرف موڑ جہاں ایر کینیڈا کی طرف سے کھانا مہیا کرنے سے معذوری کا اظہار کیا گیا، الٰہ دین کے جن کی طرح وہاں ویسٹ جیٹ کا ایک پائلٹ نمودار ب ہوا اور اس نے ان کو یہ نوید سنائی کہ اگرچہ میں ویسٹ جیٹ سے ہوں مگر آپ لوگوں کے لئے پیزا مہیا کر سکتا ہوں۔ نصف گھنٹے سے بھی کم وقت میں ٹرمینل پر پیزا مہیا کر دیا گیا، سینٹ جان کے ایک رہائشی جان سامز کا کہنا ہے کہ کم از کم چار ایکسٹرا لارج پیزا لائے گئے اور اسے یقین ہے کہ ان کی ادائیگی ویسٹ جیٹ کے پائلٹ نے اپنی جیب سے کی ہو گی۔