اشاعت کے باوقار 30 سال

بھارتی اداکار ڈینی کو 29 لاکھ کا جرمانہ

بھارتی اداکار ڈینی کو 29 لاکھ کا جرمانہ

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور ولن ڈینی ڈی زونگپا پر سکم ریاست کی رجسٹرڈ نمبر گاڑی مہارشٹرا میں بغیر ٹیکس چلانے پر 29 لاکھ سے زائد کا جرمانہ ہو گیا۔ بالی ووڈ کی کئی بلاک بسٹر فلموں میں ولن کا کردار ادا کرنے والے اداکار ڈینی ڈی زونگپا کی بھارتی ریاست سکم کی رجسٹریشن نمبر والی رینج روور گاڑی کو ممبئی کے علاقے اندھیری میں روکا گیا جہاں پولیس کی جانب سے مہاراشٹرا ریاست میں گاڑی چلانے پر روڈ ٹیکس ادائیگی کی رسید مانگی گئی لیکن ٹیکس رسید نہ دکھانے پر 29 لاکھ 56 ہزار 230 کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے گاڑی کو ضبط کر لیا گیا تاہم اگلے روز ہی اداکار کی جانب سے جرمانہ ادا کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب ممبئی پولیس نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دوسری ریاستوں کی رجسٹریشن نمبر پر چلنے والی گاڑیوں پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے اور اداکار ڈینی کے ساتھ واقعہ بھی 13 فروری کو پیش آیا۔