اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

آٹھواں سیارہ دریافت ہوا

مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کی بڑی وجہ مقامی آبادی: بھارتی آرمی چیف

مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کی بڑی وجہ مقامی آبادی: بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی: بھارت کی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری فوجی کارروائیوں میں ناکامی کی بڑی وجہ مقامی آبادی کا عدم تعاون ہے۔ مقامی لوگ کشمیری حریت پسندوں کو چھپنے میں مدد دے رہے ہیں۔ سیکیورٹی آپریشنز میں رکاوٹ بننے والوں، حریت پسندوں کی مدد کرنے والوں اور وادی میں پاکستان کے پرچم لہرانے والوں کو بھارت دشمن سمجھا جائے گا۔ ایسے عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو میں جنرل بپن راوت نے کہا کہ بھارت کے خلاف مقامی نوجوانوں نے ہتھیار اٹھائے ہیں۔ یہ نوجوان سوشل میڈیا پر بھارت مخالف مہم سے متاثر ہو کر کارروائیاں کر رہے ہیں۔ ایسے عناصر کو دیہی علاقوں تک محدود کر دیا گیا ہے لیکن مقامی آبادی ان کے خلاف کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ بھارتی فوجی سربراہ نے صحافیوں کو بتایا کہ سیکیورٹی آپریشنز میں رکاوٹ بننے والوں، حریت پسندوں کی مدد کرنے والوں اور وادی میں پاکستان کے پرچم لہرانے والوں کو بھارت دشمن سمجھا جائے گا۔ایسے عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

General Bipin Rawat said the Indian army in Kashmir because of the failure of the military operations non-cooperation of the local population. Friendly locals are helping the Kashmiri freedom fighters. Who impede security operations to help the freedom fi