اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

امریکہ کا اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان

امریکہ کا اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سفارتخانہ یروشلم منتقل کرتے ہوئے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدہ بدترین معاہدہ تھا، فلسطینی نفرت چھوڑ کر اسرائیل کو تسلیم کریں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے تک امن معاہدہ نہیں ہو سکتا، اسرائیل فلسطین امن معاہدے میں دیگر ممالک کو بھی شامل کر سکتے ہیں، فلسطینی نفرت چھوڑ کر اسرائیل کو تسلیم کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ جنرل فلن بہترین انسان ہیں، انہیں میڈیا نے بری طرح پیش کیا، اسرائیل کو تسلیم کیے بغیر ڈیل ہونے کا کوئی راستہ نہیں، امریکا اور اسرائیل تمام انسانی اقدار کا احترام کرتے ہیں، امریکی سفارتخانہ یروشلم منتقل کریں گے، ایرانی جوہری معاہدہ بدترین معاہدہ تھا۔