اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

واکس ویگن کی ابتدا

ویلنٹائن ڈے پر کوہلی کا انوشکا کو پیغام

ویلنٹائن ڈے پر کوہلی کا انوشکا کو پیغام

دہلی: بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنی دوست اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو ویلنٹائن ڈے پر پیغام بھیجا ہے۔ ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کو ویلنٹائن ڈے پر خوبصورت انداز میں پیغام بھیجا ہے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کہا کہ ’’ہر دن ویلنٹائن ڈے ہو سکتا ہے اگر آپ ایسا چاہو تو، آپ نے میرے لیے ہر دن ایک جیسا بنا دیا ہے‘‘۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے تعلقات خراب ہو گئے تھے جس سے نوبت علیحدگی تک آ گئی تھی تاہم بعد میں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے دونوں کے درمیان صلح کرا دی تھی۔