اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

اژدھا ٹینس بال نگل گیا

 اژدھا ٹینس بال نگل گیا

ٹاؤنز ویلی: آسٹریلیا میں ایک اژدھا ٹینس بال کو انڈا سمجھ کر ہڑپ کر گیا۔ پالتو اژدھے نے ایک ٹینس بال کو نگل لیا جو اس کے پیٹ میں جاکر اٹک گئی اور گھر والوں نے اس غیر معمولی کیفیت کو دیکھ کر سانپوں کے ماہر سے رابطہ کیا جس کے بعد اژدھے کے ایکسرے پر معلوم ہوا ہے کہ اس کے پیٹ میں کوئی گیند نما شے ہے۔ سانپوں کے ماہرین اور جانوروں کی نرس نے دھیرے دھیرے مساج کر کے اس ٹینس بال کو کھسکا کر اژدھے کے منہ سے نکال باہر کیا۔ سانپوں کے ماہر نے کہا کہ جانور نے غلط کھانا نگلا جس سے وہ تکلیف میں تھا اور گھر میں موجود افراد نے اس کی یہ کیفیت فوراً نوٹ کرلی تھی۔ سانپوں کے ماہرین نے 20 منٹ کی تگ و دو کے بعد گیند کو باہر نکال لیا۔