اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جاپان کی سرکاری کرنسی ین

ارشد خان عرف چائے والے کے والد ین کے گھر 18ویں بچے کی پیدائش

ارشد خان عرف چائے والے کے والد ین کے گھر 18ویں بچے کی پیدائش

اسلام آباد: ارشد خان عرف چائے والے کے والد ین کے گھر 18ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے ۔ اسلام آباد میں چائے والے ڈھابے سے مشہور ہونے والے ارشد خان کے والدین کے گھر گزشتہ رات 18ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے، ارشد خان اپنے بھائی کی پیدائش پر بےحد خوش ہے جس کا کہنا ہے وہ 10بھائی اور 8 بہنیں ہیں ۔
ارشد خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے والد نے 2 شادیاں کیں جن سے اس کے 18بہن بھائی ہیں۔ فلم انڈسٹری کو خیر آباد کہنے کے حوالے سے سوال پر اس نے کہا کہ فلم انڈسٹری نہیں چھو ڑ رہا اور اس حوالے سے سامنے آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ۔