اشاعت کے باوقار 30 سال

بھارت دنیا کا خطرناک ترین ملک

بھارت دنیا کا خطرناک ترین ملک

نئی دہلی: بم دھماکوں کے حوالے سے بھارت کسی بھی تباہ حال جنگ زدہ ملک سے کم نہیں۔ گزشتہ سال کے دوران وہاں 337 دھماکے ہوئے۔ بھارت کے بم دھماکوں سے متعلق ریکارڈ فراہم کرنے والے ادارے نے اپنی رپورٹ میں بھارت کو عراق، افغانستان اور شام سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا اور کہا کہ بم دھماکوں کے حوالے سے دنیا کا سب سے خطرناک ملک بھارت ہے جہاں گزشتہ سال 337 دھماکے ہوئے۔ دھماکوں سے شمال مشرقی ریاستیں چھتیس گڑھ، کیرالہ، تامل ناڈو، اڑیسہ اور جھاڑکھنڈ سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔ دریں اثنا گزشتہ سال عراق میں 170 پاکستان میں 208 جب کہ افغانستان میں 121 دھماکے ہوئے۔