اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

واکس ویگن کی ابتدا

بھارت میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں میں اضافہ

بھارت میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں میں اضافہ

نئی دہلی: بھارت میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، گزشتہ سال بھارت میں مسلمانوں کو ہراساں کرنے کے ساتھ تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ، بھارت میں مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن نے رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا آئین اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے تاہم حالات مختلف ہیں۔ مذہبی آزادی کے حوالے سے بھارت کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے ، بھارت میں عیسائیوں ، مسلمانوں اور سکھوں کو کئی مواقع پر نفرت کا سامنا کرنا پڑا ، بی جے پی اور دیگر قوم پرست جماعتیں اقلیتوں کو ہراساں کرنے میں ملوث ہیں ، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال بھارت میں عیسائیوں پر حملوں کے 365 واقعات رپورٹ ہوئے، مذہبی آزادی کے خلاف زیادہ واقعات گجرات، اتر پردیش، آندھرا پردیش، بہار، اڑیسہ، مدھیہ پردیش میں رپورٹ ہوئے۔ دو سال قبل صدر باراک اوباما نے بھارت میں مذہبی آزادی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا۔ امریکی کمیشن نے امریکی محکمہ خارجہ کو سفارشات کی ہیں۔ بھارت میں امریکی سفارت خانہ مذہبی آزادی کو یقینی بنانے کے لئے کردار ادا کرے۔ مذہبی آزادی کی مانیٹرنگ کے لئے امریکی کمیشن کو بھارت آنے کی اجازت دی جائے، بھارتی پولیس، سیکورٹی فورسز کو مذہبی آزادی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی تربیت دی جائے، آئندہ سال اگر حالات ٹھیک نہ ہوئے تو امریکی محکمہ خارجہ کو سفارشات بھیج سکتے ہیں۔