اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جاپان کی سرکاری کرنسی ین

لاٹری جیتنے والی برطانوی لڑکی کا پیسوں سے دل بھر گیا

لاٹری جیتنے والی برطانوی لڑکی کا  پیسوں سے دل بھر گیا

لندن: 14 کروڑ روپے کی لاٹری جیتنے والی برطانوی لڑکی کا رقم سے دل بھر گیا ہے اور اس نے لاٹری فرم کے خلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی کم عمر ترین لڑکی 17 سالہ جین پارک کا پیسوں سے اب دل بھر گیا ہے اور اس نے کہا ہے کہ اتنی سی عمر میں کروڑ پتی بننے سے میری زندگی تباہ ہو گئی ہے، شاپنگ کرتے کرتے تنگ آ گئی ہوں اور اب مجھے زندگی خالی خالی نظر آتی ہے۔
جین پارک کا کہنا تھا کہ جو بھی لڑکا مجھ سے دوستی کرتا ہے اس کی نظر میرے بنک بیلنس پر ہوتی ہے ۔جین پارک کا موقف تھا کہ 14 کروڑ روپے دے کر لاٹری فرم نے میری زندگی عذاب کیوں بنائی ہے اس لئے فرم کے خلا ف مقدمہ کروں گی۔ یاد رہے برطانوی لڑکی نے 17 سال کی عمر میں 14 کروڑ روپے کی لاٹری جیت لی تھی۔