اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط

شدید سردی میں ایک شامی کنبے کی امریکہ سے کیوبیک پیدل آمد

شدید سردی میں ایک شامی کنبے کی امریکہ سے کیوبیک پیدل آمد

برف باری کے دوران جب درجہ حرارت منفی 15 درجے سنٹی گریڈ تھا ایک شامی جوڑا اپنا سامان کھینچتے ہوئے اور ایک سٹرالر میں اپنی تین سالہ بچی کو دھکیلتے ہوئے پیدل امریکہ سے سرحد پار کر کے کیوبیک کے علاقے میں داخل ہوئے تھے کے آر سی ایم پی کے اہل کاروں نے ہیمنگ فور ڈ کے مقام پر ان کو روکا۔ معمول کے طریق کار کے مطاق اس کنبے کو حراست میں لے لیا گیا ۔ جب تک کینیڈا بارڈر ایجنسی ان کو ریفیوجی سٹیٹس حاصل کرنے کے سلسلے میں انٹر ویو کی تاریخ نہیں دیتی یہ لوگ زیر حراست رہیں گے۔ آر سی ایم پی کے مطابق ان لوگوں کو کسی مجرم کے طور پر نہیں بلکہ صرف قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔ کینیڈا بارڈر سروس ایجسی کے مطابق امریکہ سے کینیڈا آنے والے تارکین وطن کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے سال جنوری میں ایسے لوگوں کی تعداد 46 تھی جب کہ اس سال جنوری میں یہ تعداد 452 تک پہنچ گئی ہے۔