اشاعت کے باوقار 30 سال

کینیڈا میں پادری کی قیادت میں مسلمانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی

کینیڈا میں پادری کی قیادت میں مسلمانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی

اوٹاوا: کینیڈا کے علاقے ہیلی فیکس میں واقع مسجد کے باہر تین سو مقامی افراد نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مسلمانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا ۔
کینیڈا کے شہر کیوبک میں ایک حملے کے دوران 6 افراد شہید ہوئے تھے جس کے بعد ہیلی فیکس میں پادری کی قیادت میں تین سو افراد نے مسجد کے باہر اکھٹے ہو کر ہاتھوں میں ہاتھ پکڑ کر زنجیر بنائی اور مسلمانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا ۔ جب کہ اس کے تمام تر اتنظامات بھی پادری نے خود کیے ۔