اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر لیا گیا

شہباز شریف کا گورنر سندھ کے انتقال پر اظہار تعزیت

شہباز شریف کا گورنر سندھ کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گورنر سندھ جسٹس(ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیر اعلی نے ملک و قوم کے لئے جسٹس(ر) سعید الزمان صدیقی مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے پاکستان ایک محب وطن شخصیت سے محروم ہو گیا ہے اور جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے اپنے شعبے میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی مرحوم کی ملک و قوم کے لئے خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔