اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے کاروبار سے الگ ہونے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے کاروبار سے الگ ہونے کا اعلان

نیویارک: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے کاروبار سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ 2016 کے امریکی صدارتی انتخاب سے متعلق ہیکنگ میں روس ملوث تھا، روسی صدر پیوٹن اگر مجھے پسند کرتے ہیں تو یہ اثاثہ ہے۔ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں میڈیا کی آزادی کی عزت کرتا ہوں لیکن یہ پروفیشنل ہو نہ کہ الزام تراشی کی بنیاد پر ہو، کچھ میڈیا ہاﺅسز منفی پراپیگنڈا کر رہے ہیں جن میں بزفیڈ اور سی این شامل ہیں اپنا قبلہ درست کر لیں۔ خوراک، سکیورٹی کو ترجیح دوں گا، عوام کو بہتر صحت فراہم کروں گا۔ جدید ٹیکنالوجی سے واقف ہوں اس بارے غلطی کا مرتکب نہیں ہو سکتا کہ میری کوئی ویڈیو ریکارڈ کر سکے، میڈیا پر گردش کرنے والی سب خبریں بے بنیاد اور جعلی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہیلری کلنٹن کے خیالات ڈفر لوگوں جیسے ہیں، بطور امریکی صدر تمام معاملات بارے میں حساس ہوں، میں نے روس کے ساتھ کوئی ڈیل کی ہے اور نہ کرنے کا ارادہ ہے یہ سب پراپیگنڈہ ہے، کاروباری معاملات میرے بیٹے دیکھیں گے، جعلی انٹیلی جنس رپورٹس بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دسمبر میں ہونے والی پریس کانفرنس کو ملتوی کر دیا تھا، نومنتخب امریکی صدر اپنے بزنس سے الگ ہو گئے ہیں اور تمام معاملات اپنے بیٹوں کو سپرد کر دیے ہیں، ٹرمپ آرگنائزیشن کی سراہی بھی ان کے بیٹے ہی کریں گے۔