اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کراچی: عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا۔ بدھ کے روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں 8 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1177 ڈالر ہو گئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت میں 85 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی، حیدر آباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت 42 ہزار 942 روپے سے کم ہو کر 42 ہزار 857 روپے پر آ گئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 750 روپے پر برقرار رہی۔