اشاعت کے باوقار 30 سال

بگ بیش میں برینڈن میک کولم کو معطلی کا سامنا

بگ بیش میں برینڈن میک کولم کو معطلی کا سامنا

برسبین: بگ بیش میں برسبین ہیٹ کو اپنے اگلے میچ میں کپتان برینڈن میک کولم سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔ برینڈن میک کالم کے سر پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے معطلی کی تلوار لٹک رہی ہے، ٹیم نے بدھ کو پراسکورچرز کے خلاف میچ میں 90 کے بجائے 96 منٹ میں اپنے کوٹے کے اوورز مکمل کیے تھے۔ یہ دوسرا موقع ہے جب وہ بولنگ میں وقت سے پیچھے رہی، اس سے قبل 30 دسمبر کو ہوریکینز سے مقابلے میں بھی 5.5 منٹ تاخیر کا خمیازہ ہر کھلاڑی کو 500 ڈالر جرمانے کی صورت میں بھگتنا پڑا تھا۔ تازہ سلو اوور ریٹ کے حوالے سے بی بی ایل میچ کمیٹی کا فیصلہ آج جمعرات کو سامنے آئے گا۔