اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

عراق میں داعش کو بڑا دھچکا

عراق میں داعش کو بڑا دھچکا

بغداد: عراق میں داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کے نائب سمیت اہم کمانڈر ہلاک ہو گئے۔ کے ایک سکیورٹی ذرائع نے صوبہ نینوا میں اعلان کیا ہے کہ موصل کے الاصلاح الزراعی علاقے میں عراقی فضائیہ کے حملے میں داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کے نائب ابو لوؤی سمیت داعش کے پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مغربی موصل کے الحدباء علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے سرغنوں کے ہیڈ کوارٹر پر عراقی فوج کے ہوائی حملے کے نتیجے میں الخلافہ تحریک کا سربراہ احمد العجمی، داعش دہشت گرد گروہ کا فوجی عہدیدار حازم العکیدی اور ایک اور سرغنہ محمود الخاتونی ہلاک ہو گیا۔ عراقی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملک کے لڑاکا طیاروں نے شمال مغربی موصل کے الرشیدیہ اور شریخان العلیا علاقوں میں کاروں میں بم نصب کرنے والے دو کارخانوں کو تباہ کر دیا۔