اشاعت کے باوقار 30 سال

سندھ حکومت کا گورنر سندھ کے انتقال پر ایک روزہ سوگ کا اعلان

سندھ حکومت کا گورنر سندھ کے انتقال پر ایک روزہ سوگ کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے گورنر جسٹس (ر ) سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کر دیا، آج جمعرات کو قومی پرچم سرنگوں رہے گا، گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کے انتقال کے بعد سندھ حکومت نے صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے، سندھ کے تمام سرکاری اداروں میں آج سوگ ہو گا اور قومی پرچم سرنگوں رہے گا، وزیر اعلیٰ سندھ نے چیف سیکرٹری سندھ کو گورنر کی تدفین کے تمام انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔