اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑنے والا سپاہی لاپتہ

بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑنے والا سپاہی لاپتہ

نئی دہلی: بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑنے والا سپاہی لاپتہ ہو گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج میں غیر معیاری خوراک اور اعلی افسران کی کرپشن کی کہانیوں کو منظر عام پر لانے والے سپاہی تیج بہادر کی اہلیہ شرمیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ انکے شوہر کو غائب کر دیا گیا ہے اور ابھی تک اس کا کچھ پتہ نہیں چل رہا ۔ ”پتہ نہیں تیج بہادر کہاں اور کس حالت میں ہے “۔ شرمیلا نے مزید کہا ہے کہ بھارتی فوج کے خلاف ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد تیج بہادر سے رابطہ ہی نہیں ہوا ۔ با ربار رابطے کی کوشش کی مگر اگے سے بات نہیں ہو پا رہی ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ تیج بہادر نے روٹی مانگ کر غلط نہیں کیا ، سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہونی چاہئیے ۔ یاد رہے بھارتی حکومت نے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد گزشتہ روز تیج بہادر کا تبادلہ راجوڑی سیکٹر سے ہیڈ کوارٹرز میں کر دیا تھا اور اسے سزا کے طور پر پلمبرکی نوکری پر لگا دیا تھا جبکہ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے اپنی سپاہی کو عادی مجرم قرار دیا ہے۔