اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں بم دھماکہ

داعش کی بچوں کو قیدیوں پر گولیاں اور خنجر چلانے کی تربیت

داعش کی بچوں کو قیدیوں پر گولیاں اور خنجر چلانے کی تربیت

دمشق: داعش جنگجوئوں کی جانب سے بچوں کو قیدیوں پر گولیاں اور خنجر چلانے کی تربیت دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش نے اسی ہفتے ایک بہت اندوہ ناک ویڈیو جاری کی ہے۔ اس میں کم سن بچے تین قیدیوں کے سرقلم کررہے ہیں اور ان پر گولیاں چلا رہے ہیں۔ ان قیدیوں میں سے ایک بظاہر ترکی کے کالعدم علاحدگی پسند کرد گروپ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے تعلق رکھتا ہے۔ وہ کیمرے کے سامنے کچھ بول رہا ہے اور پھر اس کو ایک داعش بچہ قتل کر دیتا ہے۔ قیدیوں پر گولیاں چلانے والے ان بچوں کی عمریں دس سال کے لگ بھگ ہیں۔ وہ فوجی وردیوں میں ملبوس ہیں۔ان کے ہاتھوں قیدیوں کے اندوہناک قتل کی یہ ویڈیو مبینہ طور پر شام کے مشرقی صوبے دیرالزور میں فلمائی گئی ہے۔ ویڈیو میں ایک لڑکا ایک قیدی کا سر قلم کررہا ہے جبکہ دوسرے لڑکے نے ایک قیدی پر گولی چلاتے ہوئے اپنی آنکھیں میچ رکھی ہیں۔

On behalf of children, prisoners جنگجوئوں daash tablets and 2 training run is revealed. According to the foreign news agency released the same week, daash grief nose a lot video. There are three children chopping prisoners and run shotsOn behalf of childr