اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

واکس ویگن کی ابتدا

محمد الیاس ویمن کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر تعینات

لاہور: قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی، باسط علی کی جگہ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس کو چیف سلیکٹر بنا دیا گیا۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لئے کبیر خان کو ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔ بیٹنگ کوچ کے فرائض سابق انٹرنیشنل کرکٹر شاہد انور سر انجام دیں گے۔ چیئرمین پی سی بی نے نئی ویمن ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی کی منظوری دے دی۔ شہریار خان کو ویمن ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تحفظات تھے۔ پاکستان ٹیم آئندہ ماہ 7 سے 21 فروری تک سری لنکا میں ویمن ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلے گی