اشاعت کے باوقار 30 سال

دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی لڑکی منظر عام پر آ گئی

دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی لڑکی منظر عام پر آ گئی

برلن: دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی لڑکی منظر عام پر آ گئی, 1.2 ارب ڈالر کی مالک دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی لڑکی کا کھوج لگا لیا گیا ہے جس کا تعلق ناروے سے ہے جو اب جرمنی میں رہتی ہیں۔ 19 سالہ الیگزینڈر اینڈرسن ارب پتی ہونے کے ساتھ ساتھ شوق بھی نوابی رکھتی ہے۔ جواں سالہ لڑکی کو گھڑ سواری کا شوق ہے اور اسی لئے وہ گھر میں بھی اپنے گھوڑے کے ساتھ ہی نظر آتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اینڈرسن اپنے ملک کی نویں امیر ترین شخصیت ہیں جن کا پورا خاندان اعلیٰ نسل کے گھوڑے پالنے کے حوالے سے مشہور ہے۔ الیگزینڈر اینڈرسن اور ان کی بہن کو والد جوہان اینڈرسن نے اپنی خاندانی کمپنی کے 42،42 فیصد حصے کا مالک بنایا ہے۔ فوربس میگزین کی جانب سے جاری امیر لوگوں کی فہرست میں اینڈرسن 1476 ویں نمبر پر ہے۔