اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جاپان کی سرکاری کرنسی ین

'کریزی سمت' بوسوں کے باعث مشکل میں

'کریزی سمت' بوسوں کے باعث مشکل میں

انڈیا کے ایک یوٹیوب کے سارف سمت ورما اس وقت ایک مشکل میں مبتلا ہو گئے جب انھوں نے مذاق کے طور پر عوامی جگہوں پر خواتین کے بوسے لیے اور بھاگ جانے کی ویڈیو یو ٹیوب پر اپ لوڈ کی۔ یو ٹیوب پر اس ویڈیو کے آنے کے بعد دہلی کی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جن خواتین کے بوسے ورما نے لیے تھے ان سے استدعا کی ہے کہ وہ پولیس سے تعاون کریں۔ تاہم سخت عوامی رد عمل کے بعد ورما نے معافی مانگی ہے اور اس ویڈیو کو ہٹا دیا ہے۔ ورما نے یہ ویڈیو ایسے وقت اپ لوڈ کی جب نئے سال کے موقعے پر بنگلور میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات سامنے آئے۔ سمت ورما کا یو ٹیوب پر 'کریزی سمت' کے نام سے چینل ہے جس کے ڈیڑھ لاکھ ممبران ہیں۔ ورما نے کہا کہ انھوں نے یہ ویڈیو مذاق کے طور پر بنائی تھی اور ان کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا لیکن پولیس ان کی اس وضاحت سے مطمئین نہیں ہے۔ پولیس کی ترجمان دیپندرا پاتھک نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا 'یہ ویڈیو میڈیا کے ذریعے پولیس کے نوٹس میں آئی ہے۔ ہم نے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ ویڈیو فیس بک اور یو ٹیوب پر دستیاب ہے اور ہم اس کے چھان بین کر رہے ہیں۔'

An Indian who had a hard time with YouTube saraf Varma direction when he had fun at public places as women flee, and uploaded to YouTube video to bose. This video on YouTube after the coming of the Delhi Police have begun an investigation and thatAn India