اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

بی ایس ایف نے فو جی جوان کے الزا ما ت کا نو ٹس لے لیا

بی ایس ایف نے فو جی جوان کے الزا ما ت کا نو ٹس لے لیا

نئی دہلی: انڈیا میں بارڈر سکیورٹی فورسز، بی ایس ایف نے ایک فو جی جوان کی طر ف سے نا قص کھا نے کی فرا ہمی کے عا ئد الزا ما ت کا سخت نو ٹس لے لیا ۔انڈیا کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اپنے ایک ٹویٹ میں اس ویڈیو کو دیکھنے کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا: 'میں نے ہوم سیکریٹری سے کہا ہے کہ وہ بی ایس ایف سے فورک رپورٹ طلب کریں اور اس بابت مناسب اقدام اٹھائیں۔'ادھر بی ایس ایف نے بھی ان کی ویڈیوز کا نوٹس لے لیا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔بارڈر سکیورٹی فورسز کے ترجمان شبھید بھاردواج نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یہ ویڈیوز ان کے نوٹس میں ہیں اور اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔تیج بہادر یادو نے فیس بک پر پوسٹ کی جانے والی اپنے ویڈیو کلپ میں سرحد کے محافاظوں کو ملنے والے کھانے کی کوالٹی کے متعلق سوال اٹھایا ہے۔انھوں نے الزام لگایا ہے کہ جوانوں کے لیے سامان کی کمی نہیں ہے لیکن ان کے حصے کا سامان فوجی افسر بازار میں فروخت کر رہے ہیں اور انھیں مناسب کھانا تک نہیں ملتا ہے۔بی ایس ایف کے سرکاری اکاؤنٹ کی جانب کی جانے والی ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ 'بی ایس ایف جوانوں کی دیکھ بھال کے متعلق سے بہت حساس ہے۔ بعض معاملات میں ممکن ہے کہ لاپرواہی ہوئی ہو۔ اگر ایسا ہے تو اس کی جانچ کی جائے گی۔ اعلی افسران موقع پر پہنچ چکے ہیں۔'تیج بہادر اپنے ایک ویڈیو میں کہتے ہیں کہ آپ لوگ دیکھ سکتے ہیں ہم سرحد کی حفاظت کے لیے کتنے مشکل حالات میں، دیکھنے میں یہ برف بہت خوبصورت لگتی ہے، تاہم اس برفیلے موسم میں گیارہ سے بارہ گھنٹوں تک کھڑے رہ کر سرحد پر ڈیوٹی کرنا آسان نہیں ہے۔ انھوں نے کہا جس طرح کا کھانا جوانوں کو دیا جاتا ہے وہ کھا کر اس طرح کی ڈیوٹی کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

Comments

nazbasharat@com's picture
all of you
Submitted by [email protected] on Tue, 01/17/2017 - 17:23