اشاعت کے باوقار 30 سال

ڈونلڈ ٹرمپ مخالفین کو لتاڑنے میں نچلے درجے پر پہنچ گئے

ڈونلڈ ٹرمپ مخالفین کو لتاڑنے میں نچلے درجے پر پہنچ گئے

واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ مخالفین کو لتاڑنے میں نچلے درجے پر پہنچ گئے، اداکارہ میرل سٹریپ کی پذیرائی کو ضرورت سے زیادہ قرار دے دیا- گولڈن گلوب ایوارڈز کے موقع پر میرل سٹریپ کی طرف سے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرل سٹرپ کے فن کو بے جا سراہا جاتا ہے۔ ایک ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ میرل سٹریپ جو ضرورت سے زیادہ سراہی جانے والی اداکارہ ہیں، مجھے نہیں جانتیں لیکن گذشتہ رات گولڈن گلوب کے موقع پر انھوں نے مجھے تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک اور ٹویٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اداکارہ کو ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن سے تشبیہ دی اور کہا کہ یہ انتخابات میں بری طرح شکست کھا گئی تھیں۔ واضح رہے تین مرتبہ آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی اداکارہ میرِل سٹریپ نے اتوار کی رات گولڈن گلوب ایوارڈ حاصل کرنے کے موقع پر اپنی تقریر میں مسٹر ٹرمپ کا نام لیے بغیر ان کا حوالہ دیا تھا۔ میرِل سٹریپ نے کہا کہ وہ انتخابی مہم کے دوران نو منتخب صدر کی طرف سے ایک اپاہج رپورٹر کا تمسخر اڑائے جانے پر ششدر رہ گئیں۔