اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

واکس ویگن کی ابتدا

مودی کا منہ کالا کرنے والے کو انعام دیا جائے گا

مودی کا منہ کالا کرنے والے کو انعام دیا جائے گا

کولکتہ: بھارتی عالم دین نے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی داڑھی کاٹ کر اور انہیں گنجا کر کے منہ کالا کرے گا اس کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ٹیپو سلطان مسجد کے شاہی امام مولانا نورالرحمان برکاتی اور مسجد کی شوریٰ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نوٹوں کی تبدیلی کے مسئلے کے بعد عام آدمی کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جب کہ بھارت کے زیادہ تر عوام ممتا بینرجی کو وزیر اعظم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ مولانا نورالرحمان برکاتی کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کا داڑھی رکھنا جعل سازی ہے لہذا جو بھی مودی کی داڑھی کاٹ کر اور انہیں گنجا کر کے ان کا منہ کالا کرے گا اس کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔