اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

کتے کے بدلے 200 ڈالر تاوان کا مطالبہ

کتے کے بدلے 200 ڈالر تاوان کا مطالبہ

نیو برنزوک کی خاتون ڈینسی رامسے اپنے گمشدہ جرمن شیفرڈ کتے کے بدلے 200 ڈالر تاوان کے مطالبے پر بہت دل گرفتہ ہیں۔ سال نو کے روز رامسے کو ایک مرد نے فون کیا کہ ان کا کتا اس کے پاس ہے اور جب تک اسے 200 ڈالر نہیں ملیں گے کتا واپس نہیں ہو گا۔ اس فون کال کے دوران رامسے نے دوسرے فون پر 911 سے بھی رابطہ کر لیا۔ اس شخص کو جب شبہ ہو کہ یہ کال 911 پر بھی سنی جا رہی ہے تو اس نے فون بند کر دیا۔ پولیس نے رامسے کی کسی بھی قسم کی مدد سے معذوری ظاہر کر دی۔ اب دل شکستہ خاتون کتے کی واپسی کی صورت میں 1,000 ڈالر انعام دینے کے لئے تیار ہیں